QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ کیلئے جی بی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان

19 Aug 2019 13:41

رکن صوبائی اسمبلی جاوید حسین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد اب گلگت بلتستان کے عوام کو کسی دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز: پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر طرز کے سیٹ اپ کیلئے جی بی اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان کر دیا۔ پی پی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید حسین نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد اب گلگت بلتستان کے عوام کو کسی دھوکے میں نہیں رکھا جا سکتا، موجودہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تصفیہ کشمیر تک جی بی کو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد لانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، حکمران جماعت کے ممبران نے بھی اس قرارداد کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جی بی الیکشن 2020 میں تمام سیاسی جماعتوں کا نعرہ ہی آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ ہو گا، لہٰذا وفاق جی بی کے عوام کی امنگوں، خواہشات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خطے کو فوری طور پر کشمیر طرز کا نظام دے اور سٹیٹ سبجیکٹ رول بحال کرے تاکہ یہاں کے عوام بالخصوص نوجوان نسل میں دن بدن پھیلنے والی مایوسی کا خاتمہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 811361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811361/پیپلزپارٹی-کا-ا-زاد-کشمیر-طرز-کے-سیٹ-اپ-کیلئے-جی-بی-اسمبلی-میں-قرارداد-لانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org