QR CodeQR Code

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سات روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے

19 Aug 2019 15:26

سکردو ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل، سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش سمیت دیگر صوبائی رہنمائوں اور جیالوں نے بلاول کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سات روزہ دورے پر سکردو پہنچ گئے، قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سکردو ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ، جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل، سیکرٹری اطلاعات سعدیہ داش سمیت دیگر صوبائی رہنمائوں اور جیالوں نے بلاول کا استقبال کیا، بلاول کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا، اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی پی سکردو، گانچھے، استور اور روندو کا دورہ کرینگے، 23 اگست کو سکردو میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 811389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811389/چیئرمین-پیپلزپارٹی-بلاول-بھٹو-سات-روزہ-دورے-پر-سکردو-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org