0
Monday 19 Aug 2019 17:49

شہباز شریف نے مریم نواز کو جج ویڈیو اسکینڈل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا

شہباز شریف نے مریم نواز کو جج ویڈیو اسکینڈل کا ذمہ دار ٹھہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کی تفتیش کے دوران سارا ملبہ مریم نواز پر ڈال دیا، جبکہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ منگل کو احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرے گا، عدالت عظمیٰ نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے سے انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم کی روشنی نے ایف آئی اے نے ویڈیو اسکینڈل پر رپورٹ تیار کر لی ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم نے شہبازشریف اورمریم نواز سے تفتیش کی، شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز پر ڈال دیا جبکہ مریم نواز نے ناصر بٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو بنانے میں ان کا کوئی کردار نہیں، ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی۔ مریم نواز نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے صرف ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی، ویڈیو پریس کانفرنس میں چلانے سے پہلے اطمینان کے ساتھ چیک اور بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرائی۔ ویڈیو اسکینڈل کی انکوائری مکمل نہیں ہوئی اور تاحال تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 811406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش