QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

19 Aug 2019 17:56

صوبے کے اکثر اضلاع کو سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا جس میں ڈی آئی خان، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، طور غر اور ایبٹ آباد کے اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صوبے کے اکثر اضلاع کو سیلاب سے متعلق ہائی الرٹ جاری کر دیا جس میں ڈی آئی خان، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، کوہستان، طور غر اور ایبٹ آباد کے اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کیا گیا ہے۔ خط کا متن میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے الچی ڈیم سے پانی کا بہاؤ چھوڑ دیا ہے، سیلابی ریلہ تقریباً 12 گھنٹوں میں تربیلہ ڈیم پہنچے گا۔ خط میں دریائے کابل کے آس پاس آباد لوگوں کو تیار رہنے کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو تحریری خط کے ذریعے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 811407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811407/خیبر-پختونخوا-میں-سیلاب-سے-بچاؤ-کیلئے-پی-ڈی-ایم-اے-نے-ہائی-الرٹ-جاری-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org