QR CodeQR Code

نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانا ہوںگے، شبر رضا

19 Aug 2019 18:32

کراچی میں ایم آئی زیڈ لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے رہنما جعفریہ الائنس نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں جہاں عوام کی فلاح و بہود اور بہتری کے لئے کام ہو، ہم سب نے عوام کو سہولتیں دینے کے لئے کام کرنا ہے اور یہی قائداعظم اور علامہ اقبال کا پیغام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا نے لائنز ایریا میں ایم آئی زیڈ لائبریری کا افتتاح کیا اور وہاں موجود طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی اصلاح و ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے لائبریری کا قیام عمل میں لانا بہت اہم اقدام ہے، قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار اور تعلیمات پر عمل کرنا وقت کا تقاضا ہے، بانیان پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، زیور تعلیم سے آراستہ معاشرے ہی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتے ہیں، نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانا ہوں گے، قائداعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات اور افکار میں رہنمائی موجود ہے اور ہمیں ان کو اپنانا چاہیئے۔

شبر رضا نے کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں جہاں عوام کی فلاح و بہود اور بہتری کے لئے کام ہو، ہم سب نے عوام کو سہولتیں دینے کے لئے کام کرنا ہے اور یہی قائداعظم اور علامہ اقبال کا پیغام ہے، معاشرے میں سماجی انصاف اور مساوات پیدا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سماجی انصاف اور مساوات پیدا کریں گے تو اسلام کے سنہری اصولوں پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد ہوگا، تعمیر پاکستان کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا اور خوشحال پاکستان کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہم مل کر بلاتفریق پاکستان کا مستقبل سنواریں گے۔


خبر کا کوڈ: 811415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811415/نوجوانوں-کو-تعلیم-کے-زیور-سے-ا-راستہ-کرنے-کیلئے-ہر-طرح-وسائل-بروئے-کار-لانا-ہوںگے-شبر-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org