0
Monday 19 Aug 2019 18:51

قوم اعتماد کر سکتی ہےکہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے، پی ٹی آئی رہنما

قوم اعتماد کر سکتی ہےکہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے، پی ٹی آئی رہنما
اسلام ٹائمز۔ وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکل حالات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ضرورت تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے فیصلے پر  اپنے ٹویٹ میں کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آدھے راستے میں حکمت عملی اور لیڈر نہیں بدلے جاتے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں، حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کر سکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

وزیر اطلاعات، خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔ خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لئے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش