0
Monday 19 Aug 2019 19:10

مسئلہ کشمیر، راحیل شریف نے اپنی تنخواہ کی خاطر پاکستان کی غیرت خاک میں ملائی، مولانا یوسف جعفری

مسئلہ کشمیر، راحیل شریف نے اپنی تنخواہ کی خاطر پاکستان کی غیرت خاک میں ملائی، مولانا یوسف جعفری
اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا یوسف حسین جعفری نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت پر مسلم امہ کی خاموشی جرم کے مترادف ہے، جنرل راحیل شریف نے اپنی تنخواہ کی خاطر نہ صرف پاکستان کی غیرت خاک میں ملائی بلکہ آل سعود کا غلام ہونے کا ثبوت دیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک حسینی سمیت ضلع کرم بھر کے غیرت مند عوام کشمیر کے معاملہ پر حکومت اور اپنی پاک فوج کی پشت پر موجود ہیں، حکومت کشمیر کے مسئلہ پر جو بھی اقدام کرے گی، ہم اس کی بھرپور حمایت کریں گے، تاہم وقت آگیا ہے کہ بھارت کو اس کی ہی زبان میں جواب دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں ہماری ماوں بہنوں کی عزتیں داو پر لگی ہوئی ہیں، لیکن اقوام عالم اور خاص طور پر امت مسلمہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، اگر یہی صورتحال رہی تو کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے اور یہ انسانی المیہ ایک اور نئی عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، لہذا اقوام متحدہ اس مسئلہ پر سنجیدگی سے نوٹس لے اور علمدرآمد کرائے۔
خبر کا کوڈ : 811427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش