0
Monday 19 Aug 2019 19:10

کراچی کے واٹر ٹینکر مالکان بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، گرفتار کرنے کی تیاریاں

کراچی کے واٹر ٹینکر مالکان بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، گرفتار کرنے کی تیاریاں
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے واٹر ٹینکر مالکان بھی منی لانڈرنگ میں ملوث نکلے، گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، خداداد کالونی کے واٹر ٹینکر مالک کے خلاف ٹھوس شواہد حاصل کرلئے گئے۔ ایک ٹینکر سے کاروبار شروع کرنے والا آج 200 سے زائد ٹینکرز اور جائیدادوں کا مالک ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایف بی آر کراچی کی واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے لگا، بلیک منی سے بیرون ملک اور اندرون ملک اربوں اور کروڑوں روپے کے اثاثے بنانے کی اطلاعات پر سینکڑوں واٹر ٹینکرز مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات اور چھان بین کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ 50 سے زائد بڑے ٹھیکیدار و ٹینکرز مالکان کبھی ٹیکس دہندہ ہی نہیں بنے اور انہوں نے اندرون و بیرون ملک رئیل اسٹیٹ میں بے نامی سرمایہ کاری کرکے اثاثے بنالئے ہیں۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے جب کراچی میں رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک بعض بلڈرز کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور بے نامی اثاثوں کے حوالے سے چھان بین شروع کی گئی تو اس دوران ہونے والی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

چھان بین کے مطابق کئی افراد ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں میں شہر میں پانی سپلائی کرنے کے کاروبار سے اربوں روپے کی ناجائز اور اضافی آمدنی حاصل کی ہے اور اس کو ڈکلیئر کرنے اور ٹیکس ادا کرنے کے بجائے چھپانے کے لئے بے نامی اثاثے بنائے جس کے لئے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کی آڑ میں کالے دھن کو سفید کیا گیا جس کے لئے کراچی کے علاوہ دبئی، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں میں سرمایہ کاری کردی گئی۔ ذرائع کے بقول مذکورہ معلومات پر ایف بی آر کے انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن یونٹ میں کام شروع کیا گیا اور کراچی میں واٹر بورڈ کے منظور شدہ ہائیڈرنٹس سے پانی کی سپلائی کرنے والے ٹھیکیداروں اور ٹینکرز مافیا کے کوائف حاصل کرنے شروع کردیئے۔ ذرائع کے بقول کئی ایسے واٹر ٹینکرز مالکان اور پانی سپلائی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری اور مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس کی مزید چھان بین جاری ہے، جلد گرفتاریاں متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش