0
Monday 19 Aug 2019 19:33

جانی نقصان سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں، چیئرمین کے الیکٹرک

جانی نقصان سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں، چیئرمین کے الیکٹرک
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کے الیکٹرک اکرام سہگل نے کہا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعہ کی ذمہ داری ادارہ قبول کرتا ہے تاہم یہ صرف کے الیکٹرک کا قصور نہیں، غیرقانونی کنڈے اور کیبل آپریٹرز بھی ذمہ دار ہیں۔ چیئرمین کے الیکٹرک نے کہا کہ انٹرنیٹ کیبل والوں کو کیوں کھلی چھٹی دی گئی ہے، یقینی بنائیں کہ انٹرنیٹ کیبل بجلی کی کھمبوں میں نہ لگے ہوں، انٹرنیٹ کیبل کا لگنا مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ اکرام سہگل نے کہا کہ بارش کے دوران ہمارا عملہ بغیر چھٹی کے 72 گھنٹے تک کام کرتا رہا، اسے بھی سراہنا چاہیئے، جہاں جہاں ہماری غلطی انکوائری میں ثابت ہوئی اسے دور کریں گے، ہمیں دشواری ہے لیکن ہماری جو ذمہ داری ہے وہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچرا جمع ہونے کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا، کچرا جمع ہونے پر ہمارے تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیلابی صورتحال کے لئے کوئی نالہ نہیں بنایا گیا، کچرے کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صفائی مہم کے لئے ہم نے 2 کروڑ روپے دیئے ہیں۔ اکرام سہگل نے کہا کہ کچرا، پانی جمع ہو تو بجلی بحال رکھنے پر کرنٹ لگنے کا خدشہ ہوتا ہے، جانوں کو خطرے سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں، جانی نقصان سے بہتر ہے کہ میں بجلی نہ ہونے پر گالیاں کھالوں۔ چیئرمین کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ صفائی مہم کسی ایک کی نہیں وزیراعلیٰ سندھ اور سب کی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں علی زیدی نے پہل کی وہ قابل ستائش ہیں، صفائی کے لئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کو بھی داد دیتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 811438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش