0
Monday 19 Aug 2019 19:42

مودی کشمیر کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے، مشعال ملک

مودی کشمیر کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے، مشعال ملک
اسلام ٹائمز۔ سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مکار مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، جو مقبوضہ وادی کو اکھنڈ بھارت کا حصہ بنانے پر تلا ہوا ہے، کوئی بھی کشمیری مودی کا یہ خواب پورا نہیں ہونے دے گا، ہم سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد تقریب سے خطاب میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے، مودی کا اکھنڈ بھارت کا گھناؤنا منصوبے خطے میں آگ لگا دے گا، ہم سر پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ہمارے پاس کوئی فوج نہیں مگر ہم اپنے حقوق کیلئے جنگ جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں آزادی صحافت پر پابندیاں ہیں، صحافیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، بھارت پر جنگی جنون سوار ہے، عالمی برادری اس کا نوٹس لے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی جان دینے کیلئے تیار ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد کشمیر آزاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 811439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش