0
Monday 19 Aug 2019 20:21

جماعت اسلامی 25 اگست کو پشاور میں اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچاو عوامی مارچ کرے گی، سراج الحق

جماعت اسلامی 25 اگست کو پشاور میں اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچاو عوامی مارچ کرے گی، سراج الحق
اسلام تائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت داخلی و سیاسی تنازعات کو ہوا دیتی رہی، سیاسی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان تنازعات کو بھول کر کشمیر کیلئے متحد ہوجائے، کشمیر سیاسی نہیں پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، حکومت کا کشمیر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ اچھا ہے، اب بین الاقوامی کشمیر کانفرنس بلائی جائے اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے نائب وزیر خارجہ تعینات کرے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں کا لمحہ آن پہنچا ہے، اب کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو دوبارہ موقع نہیں ملے گا، وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام کشمیریوں کا ساتھ دے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قوم کو بیدار کریں گے۔ 25 اگست کو پشاور میں اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچاو عوامی مارچ کریں گے۔ حکمران عوام کو خوف میں مبتلا کرنے کے بجائے قوم کو یکسو کرکے ان کا حوصلہ بڑھائے۔ حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے قراردادوں سے آگے بڑھ کر ہر وہ اقدام کرے جس کا کشمیری مطالبہ کر رہے ہیں، ہندوستان نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی اور اپنے فیصلے کو واپس نہ لیا تو کشمیر کے ساتھ ساتھ کئی دوسری ریاستوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور شاہد شمسی بھی موجود تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ 15دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، خورک، ادویات اور بچوں کیلئے دودھ تک ختم ہونے کی وجہ سے بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے مگر دنیا خاموش ہے، کشمیر ایک جیل خانہ بن گیا ہے، کشمیریوں کی قربانی کی وجہ سے پاکستان میں سکون اور آرام ہے، راج ناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایٹم بم کے استعمال کا آپشن موجود ہے، پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے بھارتی دھمکیوں پر کیوں خاموش ہیں؟ موجودہ حکومت نے ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا جس پر مودی کو کہنے کا موقع ملا کہ 48گھنٹے میں اپنا پائلٹ لے کر آیا ہوں، کشمیریوں کو پیغام دیتا ہوں کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم کشمیری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش