QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم ستمبر کو عظیم الشان ”آزادی کشمیر مارچ“ ہوگا

19 Aug 2019 21:51

جمعہ 23 اور 30 اگست کو مساجد کے باہر اور مہم کے دوران اہم چوکوں، چوراہوں اور مساجد کے باہر 5000 مظاہرے اور کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی، ریلیاں نکالی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے 370 اور 35A کے قانون کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار یکم ستمبر 3 بجے دن شاہراہ فیصل پر تاریخی عظیم الشان ”آزادی کشمیر مارچ“ منعقد کیا جائے گا، جس میں بچے، جوان، بوڑھے، خواتین، صحافی، علماء، اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، وکلاء، طلبا، مزدور، سول سوسائٹی اور ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد شریک ہوں گے، انہوں نے اعلان کراچی میں ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امراء کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی، سکریٹری کراچی عبدالوہاب، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جمعہ 23 اور 30 اگست کو مساجد کے باہر اور مہم کے دوران اہم چوکوں، چوراہوں اور مساجد کے باہر 5000 مظاہرے اور کارنر میٹنگز منعقد کی جائیں گی، ریلیاں نکالی جائیں گی، جے آئی یوتھ کے تحت کشمیر کے حوالے سے مختلف مقامات پر تصویری نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، نوجوان ہاتھوں کی زنجیر بناکر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے، تمام اضلاع کے تحت ”آزادی کشمیر مارچ“ کے حوالے سے علماء کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے 3 دن قبل شہر کے اہم مقامات پر دعوتی کیمپ لگائے جائیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت اور آزادی کشمیر مارچ کے حوالے سے بینرز لگائے جائیں گے، ہینڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے، فوری طور پر شہر میں موبائل پبلسٹی کا آغاز کیا جائے گا اور اس سلسلے میں فلوٹ گشت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 811464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811464/جماعت-اسلامی-کراچی-کے-تحت-یکم-ستمبر-کو-عظیم-الشان-آزادی-کشمیر-مارچ-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org