0
Monday 19 Aug 2019 22:22

کابل میں شادی کی تقریب میں ہولناک دھماکہ بربریت کی انتہاء ہے، علامہ وحید کاظمی

کابل میں شادی کی تقریب میں ہولناک دھماکہ بربریت کی انتہاء ہے، علامہ وحید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کابل میں شادی کی تقریب میں ہولناک دھماکہ ظلم و بربریت کی انتہاء ہے، انسانیت سے عاری دہشتگردوں نے اس کارروائی سے ثابت کر دیا ہے کہ افغانستان اب بھی دہشتگردوں کے نرغے میں ہے۔ پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کابل میں ہونے والے اس دھماکہ کی ذمہ داری میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش نے قبول کی ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ داعش کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

امریکہ دو دہائیاں افغانستان میں گزارنے کے باوجود امن قائم نہیں کرسکا، کیونکہ اس کا مقصد افغانستان میں امن قائم کرنا نہیں، بلکہ خطہ میں اپنی اجارہ داری قائم رکھنا ہے۔ پاکستانی قوم اس سانحہ پر افسردہ ہے، افغان حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے، پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دہشتگردوں کا مکمل طور پر قلع قمع ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دلی ہمدردیاں اس سانحہ میں متاثر ہونے والے خاندانوں کیساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش