0
Monday 19 Aug 2019 22:47

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کے پیش نظر کی گئی، شاہ محمود قریشی

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع  خطے کے حالات کے پیش نظر کی گئی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کشمیر اور افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں کیا۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کی مزید تین سال کے لیے بطور آرمی چیف تقرری پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ افغانستان میں گفت و شنید کی صورتحال بھی شامل ہے، ان حالات پر نظر ڈالتے ہوئے آئینی اختیار کے تحت وزیراعظم نے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے فیصلے سے تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے اور موجودہ حالات میں یہ پیغام دینا بھی ضروری تھا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک صفحے پر ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر سے کرفیو ہٹے گا تو حالات کا پتا چلے گا، پاکستان سفارتی سطح پر مقبوضہ کشمیر پر مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش