1
Monday 19 Aug 2019 23:21

پشاور میں بپھرے بیل پر فائرنگ، 2 بچے زخمی

پشاور میں بپھرے بیل پر فائرنگ، 2 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ تھانہ یکہ توت کے علاقہ گلدرہ میں حج کے ختم کیلئے لائے گئے بیل کے بپھرنے سے شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں، جبکہ بیل کو روکنے کیلئے فائرنگ کی گئی جس سے 2 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس اسٹیشن آغہ میر جانی شاہ کی حدود میں حج سے آئے ایک حاجی کی خیرات کیلئے لائے جانور کو حلال کیا جا رہا تھا، تاہم اس دوران وہ بھاگ گیا۔ بیل نے 5 گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جس پر بیل کو کنٹرول کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں غلطی سے دو راہ گیر بچے فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔ سمیعہ دختر اور 6 سالہ یاسین پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، ان دونوں بچوں کو علاج و معالجہ کیلئے مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب تھانہ یکہ توت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب