0
Monday 19 Aug 2019 23:29

امیر جماعت اسلامی کا کراچی اور پشاور میں کشمیر بچاؤ عوامی مارچ کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کا کراچی اور پشاور میں کشمیر بچاؤ عوامی مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اب ہمیں انڈیا سے دھوکہ کھانے کے بجائے ایکشن کرنا چاہیئے، 25 اگست کو پشاور میں جبکہ یکم ستمبر کو کراچی میں بھی کشمیر بچاؤ عوامی مارچ کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن مسلسل گزر گئے کشمیر میں کرفیو لگا ہوا ہے، کشمیریوں نے لاکھوں کی تعداد میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں، پورا کشمیر جیل خانہ بنا ہوا ہے، ساری قیادت جیل میں ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ 30 سال پہلے جماعت اسلامی نے قاضی حسین احمد کی قیادت میں لوگوں کو بیدار کیا تھا، ایمان اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم اب الفاظ سے بڑھ کر اقدامات کریں، اب ہمیں انڈیا سے دھوکہ کھانے کی بجائے ایکشن کرنا چاہیئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انڈیا کے وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ ہمارے پاس ایٹم بم کی آپشن موجود ہے، میں دنیا سے سوال کرتا ہوں اب انکی زبان خاموش کیوں ہے؟ ہمیشہ مسلمانوں کو ہی دہشت گرد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم آگے بڑھ کر اس دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 811489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش