0
Monday 19 Aug 2019 23:41

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی اسکی حوصلہ افزائی کا سبب ہے، حماس

اسرائیلی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی اسکی حوصلہ افزائی کا سبب ہے، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینی قوم پر پڑنے والا دباؤ ان کے غم و غصہ کی صورت میں ایک دن ضرور غاصب صیہونی رژیم پر نکلے گا، کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ کی پٹی کا محاصرہ اور مسحد الاقصیٰ پر حملوں سمیت اپنی دہشتگردی کے منظم جرائم کو ختم نہ کیا تو وہ دن بھی ضرور آئے گا، جب فلسطینی قوم ان تمام اقدامات کے نتیجے میں تحمل کرنے والے اپنے غم و غصے کو غاصب صیہونی رژیم پر نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم فلسطینی باشندوں اور اسرائیلی محاصرے، مقبوضہ قدس، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں ظلم و ستم اور دہشتگردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے انقلابی فلسطینی جوانوں کے خلاف اندھا دھند طاقت استعمال کر رہی ہے۔

حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے تازہ ترین اقدام میں 4 فلسطینی انقلابی جوانوں کو زخمی اور شہید کرکے سنگین جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم نے اپنے اس تازہ ترین جرم کے ارتکاب سے فلسطینی قوم کے سپوتوں کے خلاف اپنے وحشیانہ رویئے کو طشت از بام کر دیا ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے اسرائیلی جرائم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف انجام دیئے جانے والے جرائم پر عالمی برادری کی پراسرار خاموشی اسرائیل کیطرف سے غزہ کی پٹی کے محاصرے اور فلسطینیوں کے خلاف مزید گھناؤنے جرائم کے ارتکاب پر اس کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے، جو عالمی اور انسانی حقوق پر مبنی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 811496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش