0
Monday 19 Aug 2019 23:50

بلوچستان کے حجاج کرام کی پہلی پرواز وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال

بلوچستان کے حجاج کرام کی پہلی پرواز وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے حجاج کرام کی وطن واپسی شروع ہوگئی، پی آئی اے کی کوئٹہ کے لئے پہلی بعد از حج پرواز کوئٹہ لینڈ کر گئی۔ ایئرپورٹ حکام نے حاجیوں کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے، بلوچستان کے حاجیوں کی فلائٹ کوئٹہ پہنچ گئی۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ سے 150 حجاج کرام پی کے 8710 کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پی آئی اے نے اپنے حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ سے مختلف شہروں کیلئے 20 پروازوں کے ذریعے 5 ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے حجاج کرام کو کراچی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ملتان اور کوئٹہ پہنچایا، پی آئی اے بعد از حج آپریشن 14ستمبر تک جاری رہے گا۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پہلی بعد از حج پرواز کے حجاج کرام کو ائیرپورٹ مینجر قاسم، پی آئی اے کے منیجر مارکیٹنگ عبد الغفار اور اسٹیشن منیجر عرفان خان نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش