0
Monday 19 Aug 2019 23:45
وزیراعظم عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ

امید ہے امریکی صدر کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، وزیرخارجہ

امید ہے امریکی صدر کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، وزیرخارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا اور مودی سے بات کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا آج امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے بھی گفتگو ہوئی، جسمیں امریکی صدر نے خطے میں کشیدگی پر تشویش سے آگاہ کیا اور کشیدگی کم کرنے کیلئے کہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم رکھنے کی بات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہٹوانے کی بات بھی کی۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی 16 اگست کو بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے بات ہوئی تھی اور انہیں بتایا کہ یہ بھارت کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کے مؤقف سے امریکی صدر کو تفصیلی سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مودی سرکار کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ 5 اگست کی صورتحال سے خطے میں سنگین صورتحال پیدا ہوئی ہے، جس کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے۔ مودی کے اقدام کے پیچھے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے اور دنیا کی نظروں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حقائق اوجھل ہیں جبکہ مودی سرکار کے اقدام کے پیچھے متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، امریکی صدر نے علاقائی امن کو ہر صورت مقدم  رکھنے کی بات کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے امریکی صدر کشمیر کے تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے، وزیراعظم نے کشمیریوں کے جذبات کی نمائندگی کی اور کشمیریوں کا مقدمہ امریکی صدر کو پیش کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش