0
Tuesday 20 Aug 2019 10:02

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور پاک بھارت سرحد کی موجودہ صورت حال سمیت نو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کی تجاویز پیش کی جائیں گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کابینہ کو کشمیر سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دیں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل اجلاس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین کی جانب سے پیش کردہ عوامی مفادات کے اقدامات سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔ کابینہ گزشتہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور کم قیمت گھروں کے منصوبے کے لیے پانچ بلین روپے قرض کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاک ترک اسٹریٹجک اکانومک فریم ورک کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس کے علاوہ گھریلو تشدد سے تحفظ اور روک تھام کے بل کی بھی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرسچن میرج اور طلاق بل 2019، اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین اور 2 ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 811552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش