QR CodeQR Code

بھارت نے راولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیر بس سروس بھی بند کر دی

20 Aug 2019 10:26

پیر کے روز آزادکشمیر سے 2 مسافروں نے راولاکوٹ، پونچھ بس سروس کے ذریعے چکاں دا باغ، تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر جانا تھا اور مقبوضہ کشمیر سے 27 مسافروں نے آزادکشمیر آنا تھا لیکن بھارتی حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ منقسم کشمیریوں کو آپس میں ملانے والا ایک اور تاریخ ساز باب بند ہو گیا۔ بھارت نے سری نگر مظفرآباد بس سروس کے بعد راولاکوٹ پونچھ انٹرا کشمیر بس سروس بھی بند کر دی، جس کے باعث منقسم کشمیر کے عوام کی تشویش میں اضافہ ہوا۔ پیر کے روز آزادکشمیر سے 2 مسافروں نے راولاکوٹ، پونچھ بس سروس کے ذریعے چکاں دا باغ، تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر جانا تھا اور مقبوضہ کشمیر سے 27 مسافروں نے آزادکشمیر آنا تھا لیکن بھارتی حکام نے بس سروس چلانے سے انکار کر دیا جس کے بعد آر پار آنے جانے والے مسافر مایوس ہو کر گھروں کو لوٹ گئے۔


خبر کا کوڈ: 811554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811554/بھارت-نے-راولاکوٹ-پونچھ-انٹرا-کشمیر-بس-سروس-بھی-بند-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org