0
Tuesday 20 Aug 2019 11:40

جی بی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، میجر جنرل احسان محمود

جی بی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، میجر جنرل احسان محمود
اسلام ٹائمز۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے کہا ہے کہ جی بی اور پاکستان کے درمیان سر اور دھڑ کا رشتہ ہے، گلگت بلتستان کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، استور میں پولو فیسٹول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن کے لحاظ سے جی بی ایک مثالی خطہ ہے، یہ پاکستان کا اصل چہرہ ہے، حالیہ صورتحال کے تناظر میں پاک فوج ملکی محاذوں پر چوکس ہے اور ساتھ ہی اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی کمر بستہ ہے۔  فورس کمانڈر نے اس موقع پر راما فیسٹول کا فائنل جیتنے والی دیامر کی ٹیم کو دو لاکھ جبکہ استور کی ٹیم کو پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 811563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش