QR CodeQR Code

عمران خان کو سعودی ولی عہد کا فون، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

20 Aug 2019 12:25

پاکستانی وزیراعظم نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عمران خان سے ٹیلیفون پر بات چیت گذشتہ رات ہوئی۔ سعودی عرب کے ولی عہد نے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم سے تبادلہ خیال کیا جبکہ پاکستانی وزیراعظم نے انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور عمران خان سے بات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کشمیر پر کشیدگی کم کرنے کی درخواست کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں سے تجارت اور اسٹرٹیجک معاملات پر بھی ان کی بات چیت ہوئی ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان صورتحال بہت خراب ہے لیکن ان کی گفتگو اچھی رہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 811581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811581/عمران-خان-کو-سعودی-ولی-عہد-کا-فون-کشمیر-کی-صورتحال-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org