QR CodeQR Code

ایبٹ آباد میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

20 Aug 2019 12:43

ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی، جس کے دوران بچی کی موت واقع ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقے اکھڑیلا میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواں شہر کا رہائشی نیاز ہر اتوار کو اپنے بچوں کو گھمانے کیلئے اپنے گاؤں اکھڑیلا لے جاتا تھا۔ دو روز قبل پچھلی اتوار کے روز بھی وہ حسب سابق انہیں گاؤں لے کر گیا جہاں اس کی 8 سالہ بیٹی غائب ہوگئی، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کرانے پہنچا تو اسی وقت گاؤں سے کال آئی کہ انکی بچی مردہ حالت میں ویرانے سے ملی ہے۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر کسی نے زبردستی زیادتی کی، جس کے دوران بچی کی موت واقع ہوگئی۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو مردان کے نواحی علاقے جانباز نرے میں گنے کے کھیت سے عید قربان سے اک روز قبل لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی مسخ شدہ لاش ملی تھی۔


خبر کا کوڈ: 811590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811590/ایبٹ-آباد-میں-8-سالہ-بچی-زیادتی-کے-بعد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org