QR CodeQR Code

پولیو مہم سے متعلق اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

20 Aug 2019 12:54

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء بریفنگ دیں گے، وزیر صحت اور بین لاقوامی اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو سے متعلق اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعلٰی محمود خان اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے میں بڑی تعداد میں پولیو کیسز سامنے پر نوٹس لیا تھا اور آج سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کے پی کے کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء بریفنگ دیں گے، وزیر صحت اور بین لاقوامی اداروں کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 811592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811592/پولیو-مہم-سے-متعلق-اہم-اجلاس-آج-اسلام-آباد-میں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org