QR CodeQR Code

معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا، اعجاز عالم

20 Aug 2019 18:06

صوبائی وزیر اقلیتی امور اور دیگر مقررین کاکہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی نفرتوں کو ختم کرنےکا نام ہے، اس حوالے سے ہر مذہب کے رہنماوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مسالک کو عزت دینے کی ضرورت ہے جس سے تمام مسائل کا حل نکل آئیگا۔ آخر میں معزز مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادارہ برائے فروغ امن و روشن خیالی کے زیراہتمام پلاک میں ’’ہمارا تعلیمی نظام و بین المسالک ہم آہنگی‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور سردار مہندر پال سنگھ، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، علامہ مہدی حسن، ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، پروفیسر عبدالرحمان لدھیانوی، وی سی رؤف اعظم، چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ حکومتی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں، معاشرے میں عدم برداشت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی نفرتوں کو ختم کرنےکا نام ہے، اس حوالے سے ہر مذہب کے رہنماوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے تمام مسالک کو عزت دینے کی ضرورت ہے جس سے تمام مسائل کا حل نکل آئیگا۔ آخر میں معزز مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 811636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811636/معاشرے-میں-عدم-برداشت-کے-خاتمے-تک-امن-قائم-نہیں-ہو-سکتا-اعجاز-عالم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org