QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکے

20 Aug 2019 18:12

اجلاس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے پروڈکشن آرڈر حاصل کرنے کیلئے سپیکر کو تحریری درخواست دی گئی، لیکن تاحال سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکے۔


 اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ قائم مقام سپیکر سردار دوست مرزای کی زیر صدارت کل ہونیوالا پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلوایا گیا ہے، جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے پروڈکشن آرڈر حاصل کرنے کیلئے سپیکر کو تحریری درخواست دی گئی، لیکن تاحال سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفاق سے رابطہ کیا تھا جس پر وفاق کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے پروڈکیشن آرڈر جاری نہیں کیے جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 811637

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811637/پنجاب-اسمبلی-کا-اجلاس-کل-ہوگا-حمزہ-شہباز-کے-پروڈکشن-ا-رڈر-جاری-نہ-ہوسکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org