0
Tuesday 20 Aug 2019 17:32

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف ہائیکورٹ بار کی ہڑتال، احتجاجی ریلی

ملتان، یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف ہائیکورٹ بار کی ہڑتال، احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان اور سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کے خلاف ہائیکورٹ بار کی جانب سے عدالتوں کی مکمل ہڑتال کی گئی، تمام چھوٹی بڑی عدالتوں میں وکلاء پیش نہ ہوئے، دوسری جانب بار روم سے ایس پی چوک تک یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت صدر ہائیکورٹ بار ملتان ملک حیدر عثمان، جنرل سیکرٹری ذوالفقار سندھو، ملک بختیار مہدی، سید اقبال مہدی زیدی، سید سمیع گردیزی، تقی کاظمی، قارب نوید ہاشمی ایڈووکیٹس نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملک حیدر عثمان نے کہا کہ ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، دو ہفتے گزرنے کے باوجود وکیل کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا، اُنہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب بھر کی بارز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، اس حوالے سے ہائیکورٹ بار کا وفد جلد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پٹیشن دائر کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 811666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش