0
Tuesday 20 Aug 2019 17:40

پاراچنار، شب و روز عید غدیر کی مناسبت سے رنگا رنگ پروگرامز، جلسے اور مجالس کا انعقاد

پاراچنار، شب و روز عید غدیر کی مناسبت سے رنگا رنگ پروگرامز، جلسے اور مجالس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ عید سعید غدیر کی مناسبت سے کل رات یعنی شب غدیر کو پاراچنار اور گرد و نواح کے دیہات میں جشن کا سماں تھا۔ بازاروں کے علاوہ پہاڑوں پر بھی چراغاں کیا گیا تھا۔ بازاروں اور دیہات میں پٹاخوں نیز جگہ جگہ راستوں میں چراغاں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ طوری قوم اپنی روایت کے مطابق شادیوں کے پروگرامات بھی اکثر معصومین علیہم السلام کے ایام ولادت پر ہی رکھتی ہے۔ چنانچہ اس مرتبہ بھی بیسیوں جوڑوں کی شادی کے پروگرام بھی رکھے گئے تھے۔ خوشی کے اس موقع پر سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی 17 اور 18 ذوالحجہ کو مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں جشن ولایت و خلافت مولا علی علیہ السلام کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

جلسہ روزانہ صبح 9 بجے سے شروع ہوکر دن 2 بجے تک جاری رہا۔ اس موقع پر مقامی علمائے کرام اور ذاکرین نے مجمع سے خطاب کیا۔ جلسے سے علامہ نجف علی بہجت نے حطاب کرتے ہوئے مولائے متقیان امیر المومنین علی علیہ السلام کی زندگی خصوصاً واقعہ غدیر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مومنین کو مولائے متقیان کی سیرت و کردار کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ مدرسہ جعفریہ کے زیر انتظام اور انجمن حسینیہ پاراچنار کے زیر سرپرستی دو روزہ جلسہ آج بعد از ظہر احتتام پذیر ہواـ
خبر کا کوڈ : 811669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش