QR CodeQR Code

مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے، قاسم شمسی

20 Aug 2019 18:18

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے عید غدیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے عید غدیر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ غدیر اسلامی تاریخ کا بہت بڑا حصہ ہے، اس موقع پر رسول خدا (ص) نے خداوند کریم کے حکم کے مطابق دین کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، آج مسلمانوں کی مشکلات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم حکمرانوں نے اپنا رول ماڈل اسلام کی بجائے مغرب کو بنا رکھا ہے، اس کیساتھ ساتھ مسلم حکمرانوں کا آپس میں اختلاف دشمن کو کارروائی کا موقع دے رہا ہے، مسلمانوں کی مشکلات کا حل باہمی اتحاد و وحدت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ملک، قوم اور دین کیساتھ عہد کرتے ہوئے خطبہ غدیر کو عملی جامہ پہنانا ہوگا، اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام ہی امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ آئی ایس او کے جوان ولایت کی امیدوں کا مرکز ہیں، ولایت، ہمارے جوانوں کے خون میں اتنی رچی بسی ہونی چاہیئے کہ خون کا ہر قطرہ ولایت کی گواہی دے۔


خبر کا کوڈ: 811694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811694/مسلمانوں-کی-مشکلات-کا-حل-باہمی-اتحاد-وحدت-میں-ہے-قاسم-شمسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org