0
Tuesday 20 Aug 2019 18:20

مودی سرکار کو پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، دوست محمد مزاری

مودی سرکار کو پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، دوست محمد مزاری
اسلام ٹائمز۔ قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد خان مزاری نے راجن پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت پاکستان کے مطالبہ پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کرنا اور اس اجلاس میں پاکستان کے موقف کی حمایت کرنا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیئے، یہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے کہ سفارتی سطح پر بھارت کو کشمیر کے معاملہ پر شکست ہوئی ہے اور 15 اگست کو پوری دنیا نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر نہتے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت داخلہ اور خارجہ دونوں سطح پر کامیابی سے پاکستان کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے، آج پاکستان نے اپنی بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے ہمدردیاں پیدا کر دی ہیں۔ قائمقام سپیکر نے مزید کہا کہ آج بھارت کو اقوام عالم میں سفارتی سطح پر تو شکست ہوچکی ہے، لیکن اگر بھارت نے کوئی جارحانہ رویہ اپناتے ہوئے ہم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، مودی سرکار کو پوری عالمی دنیا میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا، نہ ہے اور نہ ہی بھارت کا حصہ بننے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کا منشور اور ہر پاکستانی فرد کی صرف ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 811695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش