QR CodeQR Code

یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی جبری گمشدگی، پنجاب بھر کی عدالتوں میں ہڑتال

20 Aug 2019 18:30

وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے، جس کی مذمت کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی کو اس طرح اہلخانہ کے سامنے گھسیٹ کر لے جانے کی اجازت نہیں دیتا، اگر یافث نوید ہاشمی کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور عدالت سے سزا دلوائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے عہدیدار اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی کی جبری گمشدگی کیخلاف آج پنجاب بھر کی تمام چھوٹی بڑی عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ لاہور میں بھی ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث کیسوں میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے، جس کی مذمت کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کسی کو اس طرح اہلخانہ کے سامنے گھسیٹ کر لے جانے کی اجازت نہیں دیتا، اگر یافث نوید ہاشمی کا کوئی جرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور عدالت سے سزا دلوائی جائے، اس طرح غائب کر دینا اور وہ بھی اہلخانہ کے سامنے گھسیٹ کر لے جانا قابل مذمت ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی کو رہا نہ کیا گیا تو ہڑتال کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 811700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811700/یافث-نوید-ہاشمی-ایڈووکیٹ-کی-جبری-گمشدگی-پنجاب-بھر-عدالتوں-میں-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org