0
Tuesday 20 Aug 2019 18:35

کے آئی یو اور تائیوان یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

کے آئی یو اور تائیوان یونیورسٹی کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان کے مابین باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے گئے۔ سمجھوتے کے تحت دونوں جامعات فیکلٹی و طالب علموں کے لیے تبادلہ پروگرامز شروع کرنے، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی، شارٹ ٹرم پروگرامز سمیت مختلف پروگراموں پر مشترکہ کام کرینگی۔ سمجھوتے پر دستخط کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور صدر چنگ یوآن کرسٹیئن یونیورسٹی تائیوان ڈاکٹر سیموئیل کے سی چانگ نے کئے۔ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کے حوالے سے تقریب کااہتمام قراقرم یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 811701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش