QR CodeQR Code

پاکستان کا کشمیر کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنیکا فیصلہ

20 Aug 2019 18:47

وزیراعظم عمران خان نے کیس کی تیاری کے لئے وکیل کی منظوری بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب رواں برس 9 ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے انسانی حقو ق کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا روانہ ہوگئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کشمیر کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے گا جس کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کشمیر کے مسئلے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کیس کی تیاری کے لئے وکیل کی منظوری بھی دے دی ہے۔ دوسری جانب رواں برس 9 ستمبر کو جنیوا میں ہونے والے انسانی حقو ق کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کی سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، تہمینہ جنجوعہ کشمیر یوں کی تحریک کے حق میں راہ ہموار کریں گی اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رکن ممالک سے بات چیت کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 811702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811702/پاکستان-کا-کشمیر-کے-معاملے-پر-عالمی-عدالت-انصاف-سے-رجوع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org