1
Tuesday 20 Aug 2019 18:59

دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے، صوبائی وزیر اختر ملک کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ

دریائے ستلج میں سیلاب کے خطرات منڈلانے لگے، صوبائی وزیر اختر ملک کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ دورہ
اسلام ٹائمز۔ دریائے ستلج میں سیلاب کے خدشہ کے پیشِ نظر صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک جلال پور پیروالا پہنچ گئے، صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر کا ہائی سکول بہادرپور میں قائم ریلف کیمپ کا دورہ کیا اور اُنہیں عوام کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی، صوبائی وزیر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا آبی جارحیت پہ اتر آیا ہے، انڈیا کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاعات ہیں، حکومت، پاک فوج اور عوام مل کر انڈیا کی ہر جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے، سیلاب کی صورت میں حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ پانی پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کے 72 گھنٹے بعد جلالپور پیروالا پہنچے گا، دریا میں پانی کی قدرتی گزرگاہ میں رکاوٹوں کی وجہ سے اس کے پھیلاو کا خدشہ ہے، نشیبی علاقے کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، ریونیو افسران نشیبی علاقے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے قائل کریں، فلڈ ریلف کیمپس میں خوراک اور ادویات کا انتظام کیا جائے، متاثرین کو ریسکیو کرنے کا پلان بھی تیار کیا جائے، تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 811705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش