QR CodeQR Code

ملتان، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارت کیخلاف احتجاجی ریلی، بھارتی پرچم نذر آتش

20 Aug 2019 19:12

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا مکمل طور پر حصہ بن جائے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی۔


 اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران دہلی گیٹ کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں دہلی گیٹ چوک سے منظور آباد چوک تک کشمیر ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت انجمن تاجران دہلی گیٹ کے صدر شیخ وہاج قریشی نے کی، احتجاجی ریلی میں سراج احمد حامدی، امجد حسین بھولا، اسلم نیکا انصاری، صبغت اللہ، عنایت اللہ خان، ظفر پہوڑہ، شوکت میرہانی، شوکت بلوچ، حنیف خان، ملک سعید احمد، کامران حسن اور آل پاکستان انجمن تاجران کے عہدیدران اور مختلف مارکیٹیوں کے صدور نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے کشمیر ہمارا ہے، پاک فوج زندہ آباد، مودی مردہ آباد کے نعرے لگائے۔ احتجاجی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیخ وہاج قریشی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا مکمل طور پر حصہ بن جائے گا اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد رنگ لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور پاک فوج مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ان کی جلد آزادی کے لئے عالمی سطح پر حقیقی معنوں میں اپنی آواز بلند کر رہی ہے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جتنا مرضی ظلم کر لیں، انہیں جلد اس کا حساب دینا پڑے گا، جو ظلم انہوں نے مظلوم کشمیریوں پر کیا ہے، اس کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی، ریلی کے اختتام پر انڈیا کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 811706

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811706/ملتان-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-بھارت-کیخلاف-احتجاجی-ریلی-بھارتی-پرچم-نذر-آتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org