QR CodeQR Code

بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے سعودی عرب کی پاکستان میں 70 سال کی کمائی ضائع ہوگئی، ہارون الرشید

20 Aug 2019 20:46

سینیئر تجزیہ نگار کا ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ عرب، عرب نہیں رہے، مٹی کا ڈھیر ہوگئے ہیں، مان لیا کہ اسرائیل ان پر مسلط کر دیا گیا تھا، دنیا کی واحد بت پرست قوم بھارت کے در دولت پہ تو وہ خود سجدہ ریز ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے سعودی عرب نے پاکستان میں اپنی 70 برس کی کمائی ضائع کر دی ہے۔ اگر خدانخواستہ اسرائیل حملہ آور ہو تو ترک اور پاکستانی ہی حجاز کے دفاع میں سربکف ہوں گے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ہارون الرشید نے کہا کہ جنت جل رہی ہے اور ہم سب خاموشی سے رو رہے ہیں، یہ ایک ممتاز اداکارہ نے لکھا ہے، روئیں کیوں؟ مظلوم کشمیریوں کی ان شاء اللہ مدد کریں گے۔ جو عزم رکھتے ہیں، وہ راستے بھی ڈھونڈ نکالتے ہیں، اللہ نے اپنی دنیا شیطان کے حوالے نہیں کر دی۔ اک در بند سو در کُھلے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عرب، عرب نہیں رہے، مٹی کا ڈھیر ہوگئے ہیں، مان لیا کہ اسرائیل ان پر مسلط کر دیا گیا تھا، دنیا کی واحد بت پرست قوم بھارت کے در دولت پہ تو وہ خود سجدہ ریز ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بتوں سے تجھ کو اُمیدیں خدا سے نا اُمیدی/ مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 811721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811721/بھارت-میں-اربوں-ڈالر-کی-سرمایہ-کاری-سے-سعودی-عرب-پاکستان-70-سال-کمائی-ضائع-ہوگئی-ہارون-الرشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org