QR CodeQR Code

جماعت اسلامی فرسودہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے، محمد حسین محنتی

20 Aug 2019 21:40

گلشن اقبال کراچی میں دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کے دوران رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ مصنوعی تبدیلی کے دعوے جھوٹ اور عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، حقیقی و پائیدار تبدیلی سمیت عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور غربت سے نجات صرف چہرے نہیں نظام بدلنے میں ہی مل سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک فکری و انقلابی جماعت ہے جو کہ فرسودہ نظام کے خاتمے اور اسلام کے عادلانہ نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں دعوتی و تربیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی تعمیر اور ظلم واستحصالی نظام کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ شہادت حق کا علم بلند کیا جائے، جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کو نافذ کرنے کے ساتھ معاشرے کی اصلاح اور انسانوں کے سیرت وکردار کو بہتر بناکر ان کو ایک اچھا انسان اور ذمہ دار شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے، مصنوعی تبدیلی کے دعوے جھوٹ اور عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، حقیقی و پائیدار تبدیلی سمیت عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور غربت سے نجات صرف چہرے نہیں نظام بدلنے میں ہی مل سکتی ہے، اسلام کا عادلانہ نظام ہی دنیا کو امن کا گہوارہ اور انسانیت کے حقوق کا ضامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 811728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811728/جماعت-اسلامی-فرسودہ-نظام-کے-خاتمے-اور-اسلام-عادلانہ-کیلئے-جدوجہد-کررہی-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org