QR CodeQR Code

عرب امارات قاتل مودی کو اعلیٰ ترین اعزاز دینے کیبجائے اس پر پابندی لگائے، سنی تحریک

20 Aug 2019 21:51

اپنے مذمتی بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کیا متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے پر مودی کو اعزاز دینا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مودی انسانیت کا قاتل ہے، وہ کس طرح متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز کا حقدار ہو سکتا ہے، کیا متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے پر مودی کو اعزاز دینا چاہتا ہے، متحدہ عرب امارات کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو انسانیت کا قاتل جنونی انتہا پسند قرار دیکر عرب امارات میں داخلے پر پابندی اور مودی کو ناپسندیدہ قرار دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے انسانیت کے قاتل مذہبی جنونی کو اعلیٰ اماراتی سویلین اعزاز دینے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان کشمیریوں کا درد محسوس کر رہے ہیں اور مودی کے ظلم و ستم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں جو انسانیت کا دم بھرتے نہیں تھکتی، کیا انہیں کشمیریوں کا قتل عام نظر نہیں آرہا یا اس لئے چپ ہیں کہ انہیں ڈالر ملنا بند ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور قوانین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے، مگر اس پر خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا تو پھر حکومت بھی بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرکے کشمیریوں کو نجات دلانے کیلئے قدم اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جہاد کا اعلان کرے، کشمیریوں کے دکھ درد میں شامل اور انہیں ہندوؤں انتہاپسندوں سے نجات دلا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 811731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811731/عرب-امارات-قاتل-مودی-کو-اعلی-ترین-اعزاز-دینے-کیبجائے-اس-پر-پابندی-لگائے-سنی-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org