QR CodeQR Code

بنوں، جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

20 Aug 2019 23:28

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جاں بحق ہو گئے، جب کہ بہو اور بیٹا زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں بھائیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بنوں کے علاقہ منڈان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بنوں میں دو بھائیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بنوں کے علاقے منڈان میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں میں جائیداد کا تنازع تھا، دونوں بھائیوں کی تلخ کلامی ہاتھا پائی سے فائرنگ کے تبادلے تک جا پہنچی۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں جاں بحق ہو گئے، جب کہ بہو اور بیٹا زخمی ہیں، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 811741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811741/بنوں-جائیداد-کے-تنازع-پر-بھائیوں-میں-فائرنگ-3-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org