QR CodeQR Code

اسلام آباد میں جشن غدیر کی پروقار محفل

شیر خدا (ع) تمام مسلمانوں کیلئے نمونہ عمل ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

20 Aug 2019 23:52

سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے اسلام آباد میں جشن عید غدیر کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین و سیاست، دین و اخلاق، دین و معیشت، دین و قانون، دین و تعلیم تربیت اکٹھے ہیں اور اسلام میں لبرالزم، کیمونزم، نیشنلزم، سوشلزم وغیرہ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشن عید غدیر کی پروقار محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ذی الحجہ عید غدیر، عید ولایت کا دن ہے۔ اسوہ مولا علی (ع) شیر خدا تمام مسلماناں عالم کے لئے نمونہ عمل ہیں، آپ کی حیات طیبہ دین اسلام کی سربلندی و عظمت کے لئے وقف رہی۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں جشن عید غدیر کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیث رسول (ص) ’’من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ " کی ایسی تفسیر اور تشریح کی جا رہی ہے، جس نے اس ولایت کی عظیم نعمت کو کم اہمیت کر دیا ہے۔

کچھ نے یہ کہا کہ "مولا" سے مراد صرف دوستی ہے، یعنی جس جس کا میں دوست ہوں، اس اس کے علی دوست ہیں، کچھ نے اس کو صرف اور صرف ولایت باطنی تک منحصر کر دیا اور یوں "مولا" کا معنی ایسا بیان کیا جس سے اجتماعی و معاشرتی زندگی سے کٹا ہوا خانقاہی نظام تو وجود میں آسکتا ہے، جو آپ کو اجتماعی زندگی کی نسبت بے تفاوت کر دیتا ہے اور ظلم کے مقابل میدان مبارزہ میں اتر کر "رسم شبیری" ادا کرنے سے محروم کر دیتا ہے۔ درحقیقت "مولا" ایک جامع معنی ہے، جو امامت و ولایت سے تعبیر ہے، یعنی 18 ذی الحجہ کو میدان غدیر میں مولا علی علیہ السلام کی امامت و ولایت کا اعلان ہوا ہے، لہٰذا دین و سیاست، دین و اخلاق، دین و معیشت، دین و قانون، دین و تعلیم تربیت اکٹھے ہیں اور اسلام میں لبرالزم، کیمونزم، نیشنلزم، سوشلزم وغیرہ کی کوئی جگہ نہیں ہے، یعنی خاتم الانبیاء (ص) کے بعد بھی ان میں جدائی نہیں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 811743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811743/شیر-خدا-ع-تمام-مسلمانوں-کیلئے-نمونہ-عمل-ہیں-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org