QR CodeQR Code

پاک فوج کا ایل او سی پر بھارت کو کرارا جواب، افسر سمیت 6 فوجی ہلاک

20 Aug 2019 23:59

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید جبکہ جوابی فائرنگ میں 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوجی افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔
 


خبر کا کوڈ: 811744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811744/پاک-فوج-کا-ایل-او-سی-پر-بھارت-کو-کرارا-جواب-افسر-سمیت-6-فوجی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org