QR CodeQR Code

بھارت سے نائیجیریا واپسی پر

شیخ زکزاکی کو اہلیہ سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

21 Aug 2019 01:30

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ، شیخ ابراہیم زکزاکی کے واپس ابوجا ایئرپورٹ پہنچنے پر گھنٹوں سے انکے منتظر میڈیا کے نمائندوں کو ان تک رسائی دیئے بغیر انہیں نائیجیرین سکیورٹی فورسز کیطرف سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی کو بھارت سے نائیجیریا واپسی پر نائیجیرین سکیورٹی فورسز نے ان کی اہلیہ سمیت انہیں ابوجا ایئرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان "ابراہیم موسیٰ" نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ شیخ زکزاکی کو اپنی تحویل میں رکھنے والی سکیورٹی فورسز عوام الناس کو بتائیں کہ انہوں نے شیخ زکزاکی کو کس مقام پر رکھا ہوا ہے۔ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ، شیخ ابراہیم زکزاکی کے واپس ابوجا ایئرپورٹ پہنچنے پر گھنٹوں سے ان کے منتظر میڈیا کے نمائندوں کو ان تک رسائی دیئے بغیر نائیجیرین سکیورٹی فورسز کیطرف سے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی جب اپنے ساتھ بھارت کے غیر قابل قبول رویئے اور بھارتی ہسپتال میں نامناسب طرز علاج کیساتھ روبرو ہوئے تو انہوں نے بھارت کو ترک کرکے واپس نائیجیریا جانے کا فیصلہ کر لیا تھا، جیسا کہ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھی کہا، تاکہ نائیجیرین حکومت نے ان کی جسمانی سلامتی کے بارے میں بھارتی حکومت کو غلط اطلاعات دی ہیں جبکہ وہ علاج معالجے کے طریقۂ کار میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ بھارت سے نکل کر کسی اور ملک میں منتقل ہو جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

شیخ ابراہیم زکزاکی اپنی اہلیہ کے ہمراہ 12 اگست کو علاج معالجے کی غرض سے نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا سے بھارت پہنچے تھے، جہاں ان کے قیمتی وقت کے ضیاع کے علاوہ ان کے علاج معالجے کے لئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ یاد رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی گذشتہ 2 سالوں سے نائیجیریا کے عدالتی حکم کے باوجود ناگفتہ بہ جسمانی صورتحال کے ساتھ نائیجیرین سکیورٹی فورسز کی قید میں ہیں، جبکہ کہا یہ جا رہا ہے کہ صحت کے دوسرے مسائل کے علاوہ ان کی ایک آنکھ کی بینائی بھی تقریبا ختم ہوچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 811747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811747/شیخ-زکزاکی-کو-اہلیہ-سمیت-نامعلوم-مقام-پر-منتقل-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org