QR CodeQR Code

غذر، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 14 سالہ لڑکا جاں بحق

21 Aug 2019 09:20

پولیس زرائع کے مطابق تھوئی میں شادی کی تقریب جاری تھی، باراتیوں کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ایک گولی نوجوان کو لگی۔


اسلام ٹائمز۔ یاسین کے علاقے تھوئی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے چودہ سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق تھوئی میں شادی کی تقریب جاری تھی، باراتیوں کی آمد پر ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ایک گولی  نوجوان کو لگی، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی یاسین پولیس نے نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 811779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811779/غذر-شادی-کی-تقریب-میں-ہوائی-فائرنگ-14-سالہ-لڑکا-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org