QR CodeQR Code

عالمی برادری محصور کشمیریوں کی صورتحال کا نوٹس لے، کشمیر کونسل

21 Aug 2019 09:19

آزاد جموں و کشمیر کونسل کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ میں خوراک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، مزید تاخیر سے علاقے میں قحط پڑ سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کونسل کے ممبران نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ میں خوراک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے، مزید تاخیر سے علاقے میں قحط پڑ سکتا ہے۔ عالمی برادری محصور کشمیریوں کی صورتحال کا نوٹس لے۔ آزاد جموں و کشمیر کونسل کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سردار عبدالخالق وصی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین پرویز اختر ملک، چودھری محمد صدیق بٹلی، اختر پرویز اعوان، یونس میر اور مختار عباسی نے کہا کہ ہم وفاقی، صوبائی حکومتوں، اپوزیشن جماعتوں اور تمام مکاتب فکر کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو موثر جواب دینے کی ضرورت ہے، بھارت وقتی طور پر کشمیریوں کو دبانے میں کامیاب ہو گیا تو پھر حق خودارادیت کی تحریک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ سیز فائر لائن کو پار کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، ایک جگہ کی بجائے کم از کم پانچ جگہوں سے سیز فائر لائن کو روندنا چایے، بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے ذریعے محصور کشمیریوں تک رسائی حاصل کر کے ان تک کھانے پینے کی اشیاء،ادویات اور ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 811781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811781/عالمی-برادری-محصور-کشمیریوں-کی-صورتحال-کا-نوٹس-لے-کشمیر-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org