0
Wednesday 21 Aug 2019 09:23

کشمیر پر ثالثی کیلئے جو کچھ ہو سکا کرونگا، ٹرمپ

کشمیر پر ثالثی کیلئے جو کچھ ہو سکا کرونگا، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کم کرنے کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی پیچیدہ اور عشروں پرانا مسئلہ ہے، اس کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں وہاں ہندو اور مسلمان رہتے ہیں جن کی آپس میں نہیں بنتی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہوئی ہیں لیکن اب صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان اور نریندر مودی سے بات ہوئی ہے دونوں ان کے دوست ہیں اور دونوں رہنماوں سے ان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن دونوں کی آپس میں دوستی نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے بڑے مسائل ہیں۔

دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثالثی اور مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان امریکا آئے ان سے ملاقات ہو چکی اور اب میں نریندر مودی سے اس ہفتے فرانس میں ملاقات کروں گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ بعدازاں بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی اور وادی میں کرفیو نافذ کردیا۔ پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی اور اقوام متحدہ، سلامتی کونسل سمیت ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 811783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش