QR CodeQR Code

چین اور پاکستان کیساتھ تناؤ بھارت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا، مشاہد حسین

21 Aug 2019 10:02

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینیٹر نے کہا کہ 6 سمتبر کو یوم دفاع کے روز چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، جو موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 26 اگست کو چین کا اعلیٰ سطح کا فوجی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سینیر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 سمتبر کو یوم دفاع کے روز چین کے وزیر خارجہ بھی پاکستان کا دورہ کریں گے، جو موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین سے بہت اچھے تعلقات ہیں جو مستقبل میں ہمارے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو جو بھی حکمت عملی بنانی ہے وہ چین کے ساتھ مل کر بنانی ہو گی کیونکہ اس وقت بھارت اور چین کے درمیان بھی تنازعہ چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی نے بیک وقت پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے معاملات خراب کر لیے ہیں، جو اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 811786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/811786/چین-اور-پاکستان-کیساتھ-تناؤ-بھارت-کیلئے-نقصان-دہ-ثابت-ہوگا-مشاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org