0
Wednesday 21 Aug 2019 09:30

امریکی میزائل تجربے سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، چین

امریکی میزائل تجربے سے اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، چین
اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہو گا، امریکا سردجنگ کی ذہنیت ترک کر کے عالمی اور علاقائی امن کے لئے سازگار اقدامات کرے۔ امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 811787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش