0
Wednesday 21 Aug 2019 09:38

گلگت، پلی بارگین کے تحت ٹمبر کیس کے ایک ملزم سے 1 کروڑ 62 ہزار روپے کی ریکوری

گلگت، پلی بارگین کے تحت ٹمبر کیس کے ایک ملزم سے 1 کروڑ 62 ہزار روپے کی ریکوری
اسلام ٹائمز۔ نیب گلگت نے ٹمبر کیس کے ایک اور ملزم سے پلی بارگین کے تحت 1 کروڑ 62 ہزار روپے ریکور کر لیے، نیب سب آفس گلگت کے اعلامیہ کے مطابق ریاست بنام محمد اسماعیل ظفر و دیگر کیس میں ریفرنس نمبر 03/2018 میں ایک ملزم مسکین فقیر سے ایک کروڑ 62 ہزار روپے ریکور کر لیے گئے۔ ملزم مسکین فقیر نے دوسرے ملزمان اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اعانت کی بدولت غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی ٹمبر ڈسپوزل پالیسی 2013ء کے برخلاف اور جرمانہ جمع کرائے بغیر ملک کے دیگر علاقوں میں ترسیل کی تھی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو ایک کروڑ 62 ہزار روپے کا نقصان پہنچا، جس کے بعد ملزم مسکین فقیر کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے دوران حراست غیر قانونی طور سے حاصل کئے گئے فوائد جو کہ اس نے ٹمبر ڈسپوزل پالیسی کے ذریعے حاصل کیے تھے اور جس کا تخمینہ نیب گلگت نے لگایا اور اپنے اوپر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست نیب کو دی تھی جس کو ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نے قبول کیا۔ بیان کے مطابق نیب گلگت بلتستان سب آفس، چیئرمین نیب اور ڈائیریکٹر جنرل راولپنڈی ریجن کے ویژن کے تحت بدعنوانی اور کرپشن کی سرکوبی و بیخ کنی کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ : 811788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش