0
Wednesday 21 Aug 2019 09:47

متحدہ عرب امارات مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے، ناز شاہ

متحدہ عرب امارات مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے، ناز شاہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے ولی عہد محمد بن زاید سے انسانیت سوز مظالم میں ملوث بھارتی وزیراعظم مودی کو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا سویلین اعزاز دینے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ولی عہد محمد بن زاید انسانیت کے دشمن مودی کو اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ واپس لیں۔ ناز شاہ نے اپنے خط میں لکھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہے ہیں اور اب انہوں نے کشمیر میں بھی اپنے جارحانہ اقدام سے انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ناز شاہ نے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم رہائشی میرے اور آپ کے ہم مذہب ہیں لیکن اس  سے بھی بڑھ کر انسانیت کے رشتے سے بھی ہمیں ان مظلوموں کے ساتھ ظلم اور جارحیت کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ برطانوی رکن نے مزید لکھا کہ کسی قسم کا معاہدہ یا کوئی اور وجہ، کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے میں رکاوٹ بن رہی ہے تو کم از کم مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے لیے اس تقریب کو ہی معطل کر دیا جائے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رواں ماہ کی 23 تاریخ کو دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچیں گے اور اس دوران ولی عہد محمد بن زاید بھارتی وزیراعظم کو یو اے ای کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’ زاید میڈل‘ سے نوازیں گے۔
خبر کا کوڈ : 811789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش